طارق فضل چوہدری کی وزیر اعظم آزاد کشمیر کو عہدے سے ہٹائے جانے کی خبروں کی تردید

بدھ 8 اکتوبر 2025 19:45

ام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کی زیر صدارت اجلاس میں ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے یا ان کے استعفیٰ کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی بات زیر بحث نہیں ہے اور نہ ہی اس طرح کا کوئی عمل ہو رہا ہے ۔قبل ازیں کچھ پرائیویٹ میڈیا چینلز پر اس حوالے سے خبریں چلائی گئی تھیں کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی زیر صدارت آزادکشمیر کے معاملات پر بنائی گئی کمیٹی کے ممبران کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ وزیر اعظم آزادکشمیر کو ان کے عہدے سے ہٹایا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر نے ایسی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔