غزہ کی تعمیر نو میں امریکا اور دیگر ممالک شریک ہوں گے،ڈونلڈ ٹرمپ

جمعرات 9 اکتوبر 2025 09:00

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا دیگر ممالک کے ساتھ مل کر غزہ کی پٹی کی تعمیر نو میں بھرپور کردار ادا کرے گا۔فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں امریکی صدر نے کہاکہ میرا خیال ہے کہ آپ دیکھیں گے کہ لوگ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے، اور غزہ کو دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا ایک کونسل آف پیس (امن کونسل)" قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جو غزہ کی صورتحال میں اہم کردار ادا کرے گی۔انہوں نے مشرقِ وسطیٰ کے ممالک کے درمیان ہونے والے تعاون کو "حیرت انگیز" قرار دیتے ہو ئے کہاکہ کچھ ممالک کے پاس بے پناہ دولت ہے، اور اگر وہ اپنی دولت کا صرف ایک چھوٹا سا حصہ خرچ کریں تو اس پورے علاقے کی تقدیر بدل سکتی ہے۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں غزہ میں انسانی بحران اور تباہی کے بعد تعمیر نو کے لیے عالمی سطح پر امداد اور تعاون کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔