مہران یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو نے پاکستان یونیورسٹیز ڈیبیٹنگ چیمپئن شپ 2025 میں اردو مباحثے میں اول پوزیشن حاصل کر لی

جمعرات 9 اکتوبر 2025 16:41

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) مہران یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، جامشورو نے پاکستان یونیورسٹیز ڈیبیٹنگ چیمپئن شپ 2025 میں اردو مباحثے میں اول پوزیشن حاصل کر لی۔ یہ مقابلہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اسلام آباد کے زیرِ اہتمام 8 اکتوبر 2025 کو منعقد ہوا۔ مہران یونیورسٹی کی ثانیہ امجد (21-بی ایس انگلش، غفار درس (21-میکاٹرونکس انجنیئرنگ)، ذیشان تالپور (23-سافٹ ویئر انجنیئرنگ) نے مقابلے میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر مہران یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طحٰہ حسین علی، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انیل کمار، فیکلٹیز کے ڈینز، تدریسی و انتظامی شعبات کے سربراہان کی جانب سے جامعہ مہران کے باصلاحیت طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ طلبہ نے اپنی شاندار گفتار، ذہانت اور اعتماد کے ساتھ پورے ملک کی نامور یونیورسٹیوں کے شرکاء کو پیچھے چھوڑ دیا۔ یہ ٹیم جامعہ کی قابلِ ستائش فوکل پرسنز انجینئر فیض احمد ابڑو اور آرکیٹیکٹ ارم آریسر کی سرپرستی اور رہنمائی میں شریک ہوئی، جن کی انتھک محنت اور رہنمائی نے اس کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔