
سمندری کچھوؤں کے تحفظ کیلئے 9 کروڑ روپے کی لاگت سے منصوبے کا آغاز کر دیا ھے، جنید انوار چوہدری
جمعرات 9 اکتوبر 2025 17:43
(جاری ہے)
جنید چوہدری کے مطابق جدید آلہ کی تنصیب سے نایاب سمندری کچھوؤں کے حادثاتی شکار میں نمایاں کمی آئے گی، ماہی گیروں کے جالوں کے نقصان اور جھینگے کے ضیاع میں بھی کمی ہوگی، اور پاکستان دوبارہ امریکہ کی جھینگا ایکسپورٹ سرٹیفکیشن حاصل کرنے کی سمت پیش رفت کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کے بین الاقوامی وعدوں اور سمندری پائیداری کے عالمی معیارات کے عین مطابق ہے، جس سے ملک کی ساکھ ایک ذمہ دار اور ماحول دوست سمندری خوراک برآمد کنندہ کے طور پر مزید مستحکم ہوگی۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ جھینگا ٹرالنگ کے دوران اکثر غیر متعلقہ سمندری جاندار بھی جال میں پھنس جاتے ہیں، جن میں کچھوے بھی شامل ہیں۔ جب یہ کچھوے سطح پر سانس لینے نہیں پہنچ پاتے تو اکثر ہلاک ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کراچی فش ہاربر اتھارٹی، سندھ فشریز ڈیپارٹمنٹ اور میرین فشریز ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت دی ھے کہ اس جدید آلہ کی تنصیب کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے۔جنید چوہدری نے خبردار کیا کہ منصوبے پر سو فیصد عملدرآمد اور شفاف نگرانی کو یقینی بنایا جائے گا، کیونکہ کسی بھی غفلت کی صورت میں پاکستان کی سمندری خوراک کی برآمدات کو عالمی مارکیٹوں میں مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔اقتصادی پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی جھینگا برآمدات اس وقت تقریباً 100 ملین ڈالر سالانہ ہیں، تاہم جدید ڈیوائس کے مکمل نفاذ کے بعد امریکہ سے دوبارہ سرٹیفکیشن حاصل ہونے کی صورت میں برآمدات میں تین گنا اضافہ ممکن ہے۔ اس سے یورپی یونین اور کینیڈا جیسی اعلیٰ منڈیوں تک رسائی بھی ممکن ہوگی۔ ان کے مطابق امریکی جھینگا مارکیٹ کا حجم تقریباً 6 ارب ڈالر سالانہ ہے۔یہ منصوبہ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان، پاکستان فشریز ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن، سندھ ٹرالر اونرز فشریز ایسوسی ایشن، کورنگی فش ہاربر اتھارٹی ، سندھ میرین فشریز ڈیپارٹمنٹ اور فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی کے تعاون سے شروع کیا جا رہا ہے۔آخر میں وفاقی وزیر نے کہا کہ فی الحال پاکستان تقریباً 2 ڈالر فی کلو کے حساب سے جھینگا فروخت کرتا ہے، تاہم آلہ کے نفاذ اور بین الاقوامی سرٹیفکیشن کے بعد یہ قیمت 6 ڈالر فی کلو تک بڑھ سکتی ہے، جس سے امریکہ، یورپی یونین اور خلیجی ممالک میں برآمدات کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔مزید قومی خبریں
-
زرمبادلہ کے ذخائر 20 ملین ڈالر اضافے کے بعد 19.81 ارب ڈالر ہوگئے
-
علی امین گنڈاپور کے استعفے کے بعد اپوزیشن جماعتیں متحرک ہوگئیں
-
وفاقی کابینہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے باہمی اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کی توثیق کر دی
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی سپیکرقومی اسمبلی سردار ایازصادق سے ملاقات
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات
-
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنرکی ملاقات، بین الاقوامی شراکت داریوں پر تبادلہ خیال
-
لاہور سے کراچی جانے والی قراقرم ایکسپریس کی زد میں آکر نو جوان جاں بحق
-
تجدید، کم لاگت اور پائیدار توانائی کا نظام ہی پاکستان کی معیشت اور سماج کی ترقی کی کنجی ہے،قابل تجدید توانائی کو عوام کے لیے سستا اور پُرکشش بنانے کے لیے مراعات دی جائیں،سینیٹر شیری رحمان
-
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ معمہ بن گیا
-
الیکشن کمیشن، قومی وصوبائی اسمبلیوں میں تازہ ترین پارٹی پوزیشن جاری
-
وفاقی کابینہ نئی انرجی وہیکل پالیسی کی منظوری دے چکی ہے، اس کا باقاعدہ اطلاق ہو چکا ہے، بلال اظہر کیانی
-
علی امین گنڈاپورکا استعفیٰ معمہ بن گیا ،گورنرہاؤس اور پی ٹی آئی ذرائع کے متضاد دعوے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.