پاکستان بلائنڈ سپورٹس فیڈریشن کی ٹیم نے قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی دیکھی

جمعرات 9 اکتوبر 2025 21:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) پاکستان بلائنڈ سپورٹس فیڈریشن کی ٹیم نے جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی دیکھی۔مہمانوں کی گیلری میں آمد پر ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے ان کا خیر مقدم اور ارکان نے ڈیسک بجا کر ان کا استقبال کیا۔