Live Updates

قائداعظم ٹرافی کے پہلے راؤنڈ میں کھیلے گئے تمام پانچوں میچز ڈرا ہوگئے

جمعرات 9 اکتوبر 2025 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) قائداعظم ٹرافی کے پہلے راؤنڈ میں کھیلے گئے تمام پانچوں میچز ڈرا ہوگئے۔پشاور کے محمد رضوان ، محمد حارث فیصل آباد کے حسن رضا اور لاہور وائٹس کے حسین طلعت نے سنچریاں سکور کیں۔مرغزار کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں فیصل آباد کی ٹیم کراچی بلوز کے خلاف پہلی اننگز میں 354 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

حسن رضا نے 172 رنز کی اننگز کھیلی۔عرفان نیازی نے 78 رنز بنائے۔کراچی بلوز نے دوسری اننگز میں 6 وکٹوں پر 173 رنز بنائے تھے۔صائم ایوب نے 79 رنز سکور کیے۔ احمد صفی کی چار وکٹیں۔ حسن رضا پلیئر آف دی میچ رہے۔ ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں ملتان کی ٹیم فاٹا کے خلاف پہلی اننگز میں 394 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ بسم اللہ خان نے 138 اور شرون سراج نے 61 رنز سکور کیے۔

(جاری ہے)

زاہد محمود نے 99 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔فاٹا نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر39 رنز بنائے تھے۔شعیب اختر کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں لاہور وائٹس ، اسلام آباد کے خلاف پہلی اننگز میں 301 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ حسین طلعت نے 106 رنز ناٹ آئوٹ کی اننگز کھیلی۔اسلام آباد نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 158 رنز بنائے تھے۔عبدالفصیح نی75 رنز بنائے ۔

ایبٹ آباد سٹیڈیم میں ایبٹ آباد کی ٹیم بہاولپور کے خلاف پہلی اننگز میں 166رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔عمران رندھاوا نے 26 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں،فالوآن کے بعد اس نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 155 رنز بنائے تھے۔کپتان فخرزمان نے پانچ چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 61 رنز بنائے۔عمران خان سٹیڈیم پشاور میں پشاور نے سیالکوٹ کے خلاف پہلی اننگز 5 وکٹوں پر 376 رنز بناکر ڈکلیئر کردی۔ کپتان محمد رضوان نے 123 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے،محمد حارث نے بھی سنچری بنائی اور100 رنز سکور کیے۔سیالکوٹ نے پہلی اننگز میں 3 وکٹوں پر156 رنز۔ محسن ریاض نے 67 اور اذان اویس ضر 52 رنز ناٹ آؤٹ ہوئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات