پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت سے الگ ہونے کی سفارش

پیپلزپارٹی آزاد کشمیر حکومت کا حصہ رہے یا نہیں فیصلہ (آج) ہوگا

جمعرات 9 اکتوبر 2025 20:35

ام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی نے آزاد کشمیر حکومت سے الگ ہونے کی سفارش کردی۔پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور نے پارٹی رہنمائوں کو حتمی فیصلے کیلئے کراچی طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

(آج) جمعہ کو ہونیوالے اجلاس میں آزاد کشمیر حکومت میں رہنے یا الگ ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا۔پارلیمانی پارٹی آزاد کشمیر کے اجلاس میں حکومت کا حصہ نہ رہنے کی قرارداد منظور کرلیا گیا، اعلامئے کے مطابق حکومت چھوڑنے کا حتمی فیصلہ پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت کرے گی۔ فریال تالپور ہی آزاد کشمیر حکومت رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ کریں گی۔