علی امین بارے پی ٹی آئی میں بحث ہو رہی تھی، لڑائی2،4مہینے پہلے سے شروع ہوئی ، قمر زمان کائرہ

سب کی رائے ہے بانی پی ٹی آئی کے فیصلوں کی سمجھ نہیں آتی،رہنماء پیپلزپارٹی کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

جمعرات 9 اکتوبر 2025 20:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) رہنماء پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ علی امین کے حوالے سے پی ٹی آئی میں بحث ہورہی تھی، ان کی لڑائی2،4مہینے پہلے سے شروع ہوگئی تھی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سب کی رائے ہے بانی پی ٹی آئی کے فیصلوں کی سمجھ نہیں آتی، علی امین کیخلاف سازشیں ہورہی تھیں تو بانی پی ٹی آئی ساتھ کھڑے تھے، علیمہ خان سے اختلاف ہوا تو علی امین فارغ ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کی لڑائی لڑتے لڑتے وزیراعلی بنادیا کیا ان کاتجربہ ہی ،کیا سہیل آفریدی چیزوں کو بہتر طریقے سے ہینڈل کرسکیں گی ۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہر دور میں افغانستان کیساتھ بات چیت کی گئی، کیاکسی طالبان کے نمائندے نے مذاکرات کے ذریعے ہتھیار پھینکنے کی کوشش کی افغانستان،فتنہ الخوارج ایک تھے،یہ ملکر لڑے اور فتح حاصل کر کے حکومت حاصل کی۔