یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے دباؤ میں اضافہ کر رہے ہیں،امریکا

جمعہ 10 اکتوبر 2025 09:00

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اور نیٹو اتحادی یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے دباؤ میں اضافہ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

رائٹرز کے مطابق یہ بات انہوں نے فن لینڈ کے صدر الیگزینڈر سٹب سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران کہی۔انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اس حوالے سے ہم سب مل کر یہ کر رہے ہیں۔ نیٹو کا کردار شاندار رہا ہے اور جلد کسی اچھے نتیجے میں پہنچ جائیں گے ۔