میرواعظ عمر فاروق کاغزہ میں جنگ بندی کاخیرمقدم

جمعہ 10 اکتوبر 2025 11:36

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے غزہ میں جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سوشل میڈیاپلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں غزہ میں جنگ بندی کو اسرائیل کی طرف سے کئی مہینوں کے فلسطینی عوام کے قتل عام، بھوک اور نسل کشی کے بعد مظلوم فلسطینی عوام کے لیے ایک انتہائی ضروری ریلیف قرار دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں کے حقوق اور وقار کوبحال اور علیحدہ وطن کے قیام کے ذریعے ہی خطے میں حقیقی امن قائم ہو سکتا ہے ۔میرواعظ نے کہا کہ امید ہے کہ جنگ بندی قائم رہے گی اور یہ علاقائی امن و انصاف کے لیے ایک حقیقی قدم ثابت ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ جب مغوی اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں تو فلسطینیوں کو بھی محفوظ گھر، عزتِ نفس اور ناجائز قبضے سے آزادی کا حق حاصل ہونا چاہیے۔میرواعظ نے کہاکہ حقیقی امن تبھی قائم ہوگا جب فلسطینی عوام کے حقوق کو تسلیم کیا جائے اور ان کا وطن بحال کیا جائے۔