شہری کی عدم بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت 15اکتوبر تک ملتوی

جمعہ 10 اکتوبر 2025 16:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے شہری کی عدم بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت 15اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔ جسٹس چوہدری سلطان محمود نے ایڈووکیٹ میاں طارق احمدکے داماد امجدرشید کی عدم بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔ایس پی انویسٹی گیشن صدرڈویژن معظم جان سمیت دیگر پولیس افسران پیش ہوئے، وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل خالدنوازگھمن اور پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل اعظم چغتائی پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

سماعت کے آغازپر جسٹس چودھری سلطان محمود نے ایس پی انویسٹی گیشن سے استفسارکیا کہ کیا رپورٹ ہی ۔جس پرایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ واٹس ایپ لوکیشن کے لئے متعلقہ ادارے کو لکھا گیا ہے مگر ابھی تک رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔ درخواست گزارکے وکیل میاں طارق احمد نے بتایا کہ واٹس ایپ آن ہے اور کوئی اسے باقاعدگی سے چیک بھی کررہا ہے۔ عدالت نے کہاکہ اگر واٹس ایپ کا ہیڈ آفس پاکستان میں ہوتا تو ہم انہیں نوٹس دیکر بلا لیتے۔ جسٹس چودھری سلطان محمود نے ایس پی انویسٹی گیشن کو ہدایت دی کہ متعلقہ افسرکو فوری نوٹس کریں تاکہ واٹس ایپ لوکیشن کی رپورٹ جلدازجلد پیش کی جا سکے۔ عدالت نی15اکتوبرتک کی مہلت دیتے ہوئے واضح کیا کہ مقررہ تاریخ تک ٹھوس پیشرفت سامنے آنی چاہیے۔