کوکرناگ -:لاپتہ ہونے والے دوسرے بھارتی فوجی کمانڈو کی لاش بھی برآمد

جمعہ 10 اکتوبر 2025 17:53

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع اسلام آباد کے علاقے کوکر ناگ میں بدھ کو لاپتہ ہونے والے دوسرے فوجی کمانڈوز کی لاش بھی برآمدہوگئی ہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کوکرناگ کے گھنے جنگل کے علاقے گڈول میں بدھ کو تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران بھارتی فوج کے دو پیراکمانڈوز لاپتہ ہو گئے تھے ۔

(جاری ہے)

جن میں سے ایک کی لاش گزشتہ روز برآمد ہوئی تھی اور دوسرے لاپتہ کمانڈو کی تلاش جاری تھی ۔ جمعہ کوگھنے جنگل میں سرچ آپریشن کے دوران دوسرے پیراکمانڈو کی لاش بھی برآمد ہو گئی ہے ۔ ہلاک ہونے والے دونوں فوجی کمانڈوز کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے ۔ فوجی کمانڈوززعلاقے میں گزشتہ ہفتے شروع کئے گئے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی میں شامل تھے اوربدھ کے روز انکا ساتھی اہلکاروں سے رابطہ منقطع ہو گیاتھا۔بھارتی فوج کے ایک سینئر افسر نے فوجی کمانڈو زکی ہلاکت کی تصدیق کی ہے ۔