سرینگر ،بھارتی پولیس کے حریت کارکنوں کی رہائش گاہوں پر چھاپے

جمعہ 10 اکتوبر 2025 22:04

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی پولیس نے سرینگر میںآزادی پسند کارکنوں کی رہائشگاہوں پر چھاپے مارے ہیں ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے سرینگر شہر کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور تلاشی لی۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہر کے متعدد مقامات پر حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی رہائشگاہوں پر بڑے پیمانے پر چھاپے مارے گئے ہیںاور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت تلاشی لی گئی ہے ۔

پولیس نے نجیب ثاقب ڈار ، اویس منیر بٹ، اویس احمد بھٹ، دانش ایوب ، عمر فیاض، زاہد راشد گنائی، ہاشم فاروق، راشد لطیف بٹ، ارہان رسول ڈار، اویس منظور صوفی، سہیل احمد میر، مظفر فاروق میر، امتیاز احمد چکلہ، عمر حمیدشیخ، محمد آصف بٹ، محمدعادل لون، وسیم قادر میر،غیر قانونی طورپر نظربند انیب نصیر، دانش قادر میر اور بابر سہیل صوفی کی رہائش گاہوں پر چھاپے مارے گئے ہیں ۔