بلوچستان میں قلت آب ،بجلی،گیس لوڈشیڈنگ،بدامنی،شاہراوں کی بندش،جبری گمشدگی کانوٹس لیاجائے،زاہداختر

جمعہ 10 اکتوبر 2025 20:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر سیاسی کمیٹی کے صدرزاہداختربلوچ نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان میں قلت آب ،بجلی،گیس لوڈشیڈنگ،بدامنی،شاہراوں کی بندش،معصوم لاتعلق لوگوں کی جبری گمشدگی کانوٹس لیاجائے۔عوام کے مستردشدہ نااہل لوگوں کو مسلط کرکے جمہوریت وسیاست کوبدنام کردیاگیاہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب وفودسے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیاانہوں نے کہا اسلام آباد کے بااختیار مسلط طبقات پانی کا نظام ٹھیک کر کے زراعت میں جدت لا کر عوام کیمعیار زندگی بہتر بنائیڈیمز بنا کر،نہروں پر ٹربائن لگا کر بجلی سستی کریں بلوچستان کے عوام وتاجرطبقات کوایران سے سستا تیل و گیس سمیت قانونی تجارت کے مواقع فراہم کیے جائیں۔

(جاری ہے)

لااینڈ آرڈرٹھیک کر کے بلوچستان کوامن وسکون دیں۔بلوچستان کیٹوورزم کو بہتر بنا کر اور امن و امان قائم کر کے فی کس آمدنی بڑھائے۔بہتراورمعیاری نظام تعلیم دیکرقوم کوترقیبوخوشحالی دی جاسکتی ہے۔غربت اور جہالت اوربے روزگاری ختم کرکے بلوچستان کوخوشحال بنا سکتے ہیں۔بدقسمتی سے اسلام آبادکے طاقتورطبقات اوربلوچستان پرمسلط فارم47والوں کا مقصد صرف اور صرف دولت سمیٹنا ھے۔اسی وجہ سے عوام نان نفقہ،امن،روزگاراورترقی کے محتاج ہیں