اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت

جمعہ 10 اکتوبر 2025 23:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں پولیس اہلکاروں کی بروقت اور جرات مندانہ کارروائی کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔ جمعہ کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ بہادر پولیس اہلکاروں نے ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم ناکام بنائے۔

(جاری ہے)

دہشتگردی کے خلاف پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں قابلِ فخر ہیں۔پوری قوم اپنے سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کیلئے پوری قوم متحد ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی اور کہا کہ دہشتگرد پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کے دشمن ہیں۔ ایسے بزدلانہ حملے قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔