یشسوی جیسوال نے گریم اسمتھ کا ریکارڈ برابر کردیا

بھارتی اوپنر نی24 سال سے کم عمر میں جنوبی افریقا کے لیجنڈری بیٹر گریم اسمتھ کا سب سے زیادہ ٹیسٹ سنچریوںکا ریکارڈ برابر کردیا

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 12:09

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2025ء) بھارت کے اوپنر بیٹر یشسول جیسوال نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میں گریم اسمتھ کا ریکارڈ برابر کردیا۔دہلی ٹیسٹ میں بھارت کے اوپنر یشسوی جیسوال 24 سال سے کم عمر میں جنوبی افریقا کے لیجنڈری بیٹر گریم اسمتھ کا سب سے زیادہ ٹیسٹ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ برابر کردیا۔جیسوال نے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن یہ سنگ میل عبور کیا اور کیریئر کی ساتویں سنچری اسکور کی۔

گریم اسمتھ نے 2004 میں 24 سال کے ہونے سے قبل بطور اوپنر سب سے زیادہ 7 سنچریاں اسکور کرکے ریکارڈ قائم کیا تھا۔ جیسوال نے یہ اعزاز حاصل کرنے کے لیے 48 اننگز کا سہارا لیا جبکہ گریم اسمتھ نے 50 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا، فہرست میں انگلینڈ کے سر الیسٹر کک اور لین ہٹن بھی شامل ہیں اور دونوں کی سنچریوں کی تعداد پانچ ہے۔

(جاری ہے)

جیسوال 24 سال سے کم عمر میں 150 سے زائد رنز اسکور کرنے والے بیٹرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ پہلے نمبر پر سر ڈان بریڈ مین موجود ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت نے دہلی ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر 2 وکٹ کے نقصان پر 318 رنز بنائے ہیں، یشسول جیسوال 173 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں، شبھمن گل نے 20 رنز بنائے ہیں۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے دونوں وکٹیں واریکن نے حاصل کی ہیں۔