مردان، انسداد پولیو مہم کے دوران دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل پر ڈبل سواری، گاڑیوں کے کالے شیشوں اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 18:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2025ء) ضلع مردان میں 13 سے 16 اکتوبر تک چار روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل پر ڈبل سواری، گاڑیوں کے کالے شیشوں اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈی سی مردان کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی کمشنر مردان واصف رحمان نے 13 سے 16 اکتوبر 2025 تک انسداد پولیو مہم کے دوران امن عامہ کو برقرار رکھنے کے لیے ضابطہ فوجداری کے دفعہ 144 کے تحت ضلع بھر میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری، گاڑیوں کے کالے شیشوں اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کر دی ہے. اس حوالے سے جاری سرکاری حکمنامے کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیرات پاکستان کے دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔