بھارت کی جانب سے پاکستان اور آزاد کشمیر پر حملے کی دھمکیاں ناقابل برداشت ہیں،سردارسجاول خان

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 23:23

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2025ء) جموں و کشمیر مسلم لیگ جنرل حیات گروپ کے صدر سردارسجاول خان نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر اس وقت فیصلہ کن دور سے گزر رہی ہے۔ بھارت کی جانب سے پاکستان اور آزاد کشمیر پر حملے کی دھمکیاں ناقابل برداشت ہیں، پاکستان کی مسلح افواج فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فضائیہ دشمن کو بھرپور جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کی پشت پناہی بھارت کر رہا ہے، جو کرائے کے دہشتگردوں کے ذریعے ملک کے امن کو نقصان پہنچا رہا ہے، موجودہ حکومت کی نااہلی سے آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کا عمل رک چکا ہے، عوامی مسائل کے حل کے لیے ایک منظم اور عوامی حکومت کا قیام ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سردارسجاول خان نے کہا ہے کہ تحریکِ آزادی کشمیر اس وقت ایک فیصلہ کن اور نازک مرحلے سے گزر رہی ہے۔

(جاری ہے)

بھارت کی جانب سے پاکستان اور آزاد کشمیر کے خلاف مسلسل دھمکیاں خطے کے امن کے لیے خطرناک ہیں، تاہم پاکستان کی مسلح افواج، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیرکی قیادت میں پوری مسلح افواج اور پاک فضائیہ پوری طرح تیار ہیں اور دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام اپنی مسلح افواج کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔ بھارت نے اگر کسی بھی قسم کی جارحیت یا حماقت کی تو ایسا دندان شکن جواب دیا جائے گا کہ آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کی لہر کے پیچھے بھارت ملوث ہے۔ \378