بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کا انجام ہمیشہ عبرتناک ہوگا،شرافت علی خلجی

افواجِ پاکستان کے بہادر افسران و جوانوں کی قربانیاں قوم کے لیے فخر کا باعث ہیں

اتوار 12 اکتوبر 2025 13:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2025ء) مرکزی سیکرٹری اطلاعات ونشریات مسلم لیگ ن یوتھ ونگ آزاد جموں وکشمیر شرافت علی خلجی نے کہا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کا انجام ہمیشہ عبرتناک ہوگا۔انھوں نے دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر تحسین کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے میجر سبطین حیدر شہید کی بہادری، قیادت اور قربانی پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میجر سبطین حیدر شہید نے وطن کے دفاع میں جان نچھاور کر کے عظیم مثال قائم کی۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ شہداء کی قربانیاں قومی سلامتی اور اتحاد کی ضامن ہیں۔انھوں نے شہید میجر سبطین حیدر کی وطن پاکستان کے لئے خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ شہید کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انھوں نے جام شہادت نوش کرنے والے میجر سبطین حیدر شہید کو خراج عقیدت ان کے بلند درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا۔انھوں نے کہا دہشتگردی کی عفریت کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔افواجِ پاکستان کے بہادر افسران و جوانوں کی قربانیاں قوم کے لیے فخر کا باعث ہیں۔