خانیوال، 15 روزہ ٹیبل ٹینس کوچنگ کیمپ اسد جواد رانا صوبائی کوچ ٹریننگ دیں گے، عنبر بشیر احمد

اتوار 12 اکتوبر 2025 16:30

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2025ء) سپورٹس جمنازیم خانیوال میں آج سے پندرہ روز کے لیے گرلز و بوائز ٹیبل ٹینس کوچنگ و ٹریننگ کیمپ جاری تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ اور ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن زیر اہتمام ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب کی ٹیلنٹ ہنٹ پالیسی اور کھیلوں کے فروغ کے لیے حکومتی ہدایات پر سپورٹس جمنازیم خانیوال میں 15 روزہ کوچنگ و ٹریننگ کیمپ جاری ہے جس اسد جواد رانا صوبائی ٹیبل ٹینس کوچ خانیوال ضلع کے ٹیبل ٹینس گرلز و بوائز کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے عنبر بشیر احمد صدر ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیبل ٹینس کے فروغ کے لیے گراس روٹ لیول پر حکومت پنجاب اور خصوصی طور پر خضر افضال ڈی جی سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب کی ہدایت پر کام ہورہا ہے اور تمام تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات اس میں حصہ لے سکتے ہیں اس کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کی کارکردگی جانچنے کے لیے مقابلے بھی منعقد ہوں گے جبکہ عاصم قریشی لیجنڈ ٹیبل ٹینس کھلاڑی کئی بار کے چیمپئن اور پاکستان کے لیے سب سے ذیادہ گولڈ میڈل جیتنے والے قومی ہیرو بھی ہمارے بچوں خصوصی ٹائم نکال کر کیمپ کو جوائن کرینگے شام 4 بجے سے 8 بجے اور صبح 9 بجے سے 11 بجے تک دو سیشن اس کیمپ میں ہوا کرینگے۔

\378