دھابیجی موڑ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ،ڈاکو ہلاک

اتوار 12 اکتوبر 2025 17:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2025ء) پاکستان بازار کے علاقے سیکٹر ساڑھے گیارہ دھابیجی موڑ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہوا جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ہلاک ہونے والا ڈاکونور حسین عرف نونو ولد ناصر حسین وہی مرکزی ملزم تھا جس نے 28ستمبر کو مصطفی کالونی میں واردات کی کوشش کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے سجاد نامی شہری کو بچوں کے سامنے قتل کیا تھا۔ پولیس نے ہلاک ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز اور نقدی برآمدکرکے ہلاک ملزم کو قانونی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا جہاںضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔