پٹرولنگ پولیس ٹھٹھہ صادق آباد کا غیر قانونی ایل پی جی گیس سلنڈر لگی مسافر گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن 4 گاڑیاں تھانہ بند ڈرائیورز گرفتار

اتوار 12 اکتوبر 2025 17:50

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2025ء) پٹرولنگ پولیس ٹھٹھہ صادق آباد کا غیر قانونی ایل پی جی گیس سلنڈر لگی مسافر گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن 4 گاڑیاں تھانہ بند ڈرائیورز گرفتار کر لئے۔

(جاری ہے)

انچارج پٹرولنگ چیک پوسٹ چک نمبر 134 ٹھٹھہ صادق آباد کنور عبدالمالک کی سربراہی میں پٹرولنگ پولیس ٹھٹھہ صادق آباد کی طرف سے غیر قانونی ایل پی جی گیس سلنڈر لگی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا،شفٹ انچارج امتیاز اقبال چٹھہ نے چک نمبر 133 کے قریب غیر قانونی ایل پی جی گیس سلنڈر لگی مسافر گاڑی کے ڈرائیور صنور علی ولد تصور علی سکنہ کبیر والا کو گرفتار کرکے حوالات بند کردیا، اسسٹنٹ سب انسپکٹر اقبال بلوچ نے پل 132 کے قریب غیر قانونی ایل پی جی گیس سلنڈر لگی مسافر گاڑی کو بند کرتے ہوئے ڈرائیور عبد الطیف ولد بقاء محمد سکنہ دنیاپور کو گرفتار کرکے حوالات بند کردیا،شفت انچارج شہزادہ خرم اسلام نے دنیاپور روڈ شہید موڑ پر کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ایل پی جی گیس سلنڈر لگی مسافر گاڑی کے ڈرائیور احمد شیر سکنہ لودھراں کو گرفتار کرکے حوالات بند کردیا، اسسٹنٹ سب انسپکٹر اقبال بلوچ نے کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ایل پی جی گیس سلنڈر لگی گاڑی کے ڈرائیور شوکت علی سکنہ ملتان کو گرفتار کرکے حوالات بند کردیا پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کی طرف سے تمام چاروں ڈرائیورز کے خلاف غیر قانونی ایل پی جی گیس سلنڈر لگانے کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے ہیں۔

\378