سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر عبدالکریم العیسی اہم دورہ پر پاکستان پہنچ گئے

اتوار 12 اکتوبر 2025 19:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2025ء) سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر عبدالکریم العیسی اہم دورہ پر پاکستان پہنچ گئے۔وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمدیوسف نے ایئرپورٹ پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

سعودی سفیر نواف سعید المالکی، وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطا الرحمن بھی اس موقع پر موجود تھے۔سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی 6 روزہ دورے کے دوران اہم ملاقاتیں کریں گے۔سینیٹر حافظ عبدالکریم، سینیٹر طلحہ محمود، چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی، کنٹری ہیڈ رابطہ عالم اسلامی سعد مسعود الحارثی بھی موجود تھے۔