افغانستان کی اشتعال انگیزی خطے کے امن کیلئے خطرہ بن سکتی ہے،دونوں برادرممالک بات چیت کا راستہ اختیار کریں،سپیکربلوچستان اسمبلی

اتوار 12 اکتوبر 2025 19:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2025ء) سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر)عبدالخالق خان اچکزئی نے افغانستان کی جانب سے پاکستان کے خلاف جارحانہ رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ برادر اسلامی ممالک کو تصادم کے بجائے امن اور بات چیت کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم کسی ملک کے خلاف نہیں ہیں، لیکن پاکستان کے خلاف ہر قسم کی جارحیت ناقابلِ قبول ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان مسائل کا حل صرف مذاکرات اور باہمی احترام کے ذریعے ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان وزیرِ خارجہ کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ پاکستان کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنا چاہتے ہیں یا بھارت کے اثر و رسوخ میں رہنا چاہتے ہیں۔ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کے فروغ کی کوشش کی ہے تاہم یکطرفہ اشتعال انگیزی خطے کے امن کیلئے خطرہ بن سکتی ہے۔