گورنر سندھ کی امریکی ادارے یونٹی اسلامک سینٹر آف مارٹن گرو کے بانی سے ملاقات

اتوار 12 اکتوبر 2025 21:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2025ء) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے امریکی ادارے یونٹی اسلامک سینٹر آف مارٹن گرو کے بانی سے کراچی میں ملاقات کی۔ترجمان کے مطابق گورنر نے ڈاکٹر حافظ اخلاص انصاری کی خدمات کو پاکستان کی روحانی و فکری سفارت کاری کا مظہر قرار دیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر حافظ اخلاص انصاری نے 50 ہزار طلبہ کو اے آئی کی تعلیم دینے کے منصوبے کو تاریخی قدم قرار دیا ہے۔ترجمان کے مطابق ڈاکٹر حافظ اخلاص انصاری نے گورنر انیشیٹوز کے تحت آئی ٹی طلبہ کے لیے بڑی پیشکش کی ہے۔ڈاکٹر اخلاص انصاری کے مطابق امریکی ماہرین ہر ماہ طلبہ کو آن لائن لیکچر دیں گے۔ترجمان کے مطابق انہوں نے آئی ٹی طلبہ کو امریکی اداروں میں روزگار کے مواقع دلانے کی بھی یقین دہانی کرائی۔