Live Updates

سرحدی کشیدگی، افغانستان ٹیم کے آئندہ ماہ دورہ پاکستان پر خدشات سامنے آگئے

17 سے 29 نومبر تک افغانستان کی شمولیت سے ٹرائنگولر سیریز شیڈول ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 13 اکتوبر 2025 10:42

سرحدی کشیدگی، افغانستان ٹیم کے آئندہ ماہ دورہ پاکستان پر خدشات سامنے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 13 اکتوبر 2025ء ) جنوری 2026ء میں پاکستان ٹیم کے دورہ سری لنکا کا امکان ہے، دونوں بورڈز کے درمیان بات چیت جاری ہے، اگر معاملات طے پا گئے تو پلیئرز کو بگ بیش کے لیے این او سی میں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ادھر حالیہ کشیدگی کے سبب آئندہ ماہ افغان ٹیم کے دورہ پاکستان پر بھی خدشات سامنے آگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور سری لنکن کرکٹ بورڈز ان دنوں آئندہ سال کی سیریز پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں، ممکنہ طور پر تین ٹی ٹونٹی کولمبو میں کھیلے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق بات چیت میں 8، 10 اور 12 جنوری کو میچز رکھنے پر اتفاق ہوگیا تاہم دیگر معاملات کا جائزہ لینے کے بعد سیریز کو حتمی شکل دی جائے گی۔
اس سے قبل سری لنکن ٹیم کو رواں سال نومبر میں پاکستان آنا ہے، پہلے 11 سے 15 نومبر تک میزبان کے ساتھ تین ون ڈے میچز ہوں گے، پھر 17 سے 29 نومبر تک افغانستان کی شمولیت سے ٹرائنگولر سیریز شیڈول ہے، البتہ پاک افغان کشیدگی کے سبب ابھی واضح نہیں کہ ٹرائنگولر سیریز ہوگی یا پاک سری لنکن ٹیمیں باہمی میچز کھیلیں گی۔
Live پاک افغان کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات