محکمہ برقیات آزاد کشمیر، واپڈا ، پاکستان سے آئے ہوئے تمام اعلیٰ افسران و ٹیکنیکل ٹیموں کے تہہ دل سے مشکور ہیں ،ایکسین قاضی خالد عزیز

پیر 13 اکتوبر 2025 16:52

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) محکمہ برقیات باغ کے ایکسین قاضی خالد عزیز نے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ محکمہ برقیات آزاد کشمیر، واپڈا، اور پاکستان سے آئے ہوئے تمام اعلیٰ افسران و ٹیکنیکل ٹیموں کے تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے باغ کے عوام کے دیرینہ مسئلے کو سنجیدگی سے سمجھا اور عملی اقدامات کے لیے باغ کا دورہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ٹیکنیکل ماہرین اور چیف انجینئرز کی بھرپور کوششوں سے متاثرہ ٹاورز کی تعمیر بہت جلد مکمل ہو گی، جس کے بعد باغ کے عوام کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔ایکسین قاضی خالد عزیز نے مزید کہا کہ وہ پاکستان سے آئے ہوئے محکمہ برقیات کے اعلیٰ افسران کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے باغ گریڈ اسٹیشن میں اوور لوڈنگ کے مسئلے کے حل کے لیے ایک نیا ٹرانسفارمر نصب کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ باغ کے عوام کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے اور اس سے علاقے میں بجلی کے نظام میں نمایاں بہتری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ برقیات باغ کی ٹیم دن رات محنت کر رہی ہے تاکہ بحالی کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جا سکے۔ہماری اولین ترجیح عوام کو بہتر اور مستحکم بجلی فراہم کرنا ہے، اور انشاء اللہ یہ کام قلیل مدت میں پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔اس موقع پر باغ اور پاکستان سے آئے ہوئے اعلیٰ افسران، ٹیکنیکل ٹیموں اور محکمہ برقیات کے نمائندگان بھی موجود تھے۔\378