الخدمت فائونڈیشن کی غزہ متاثرین کیلئے امدادی سامان کی35ویں کھیپ پاکستان سے روانہ

پیر 13 اکتوبر 2025 17:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) الخدمت فائونڈیشن پاکستان کی جانب سے غزہ متاثرین کیلئے امدادی سامان کی فراہمی کاسلسلہ مسلسل جاری ہے،حکومت پاکستان اور این ڈی ایم اے کے تعاون سی100ٹن امدادی سامان کی 35ویں کھیپ بذریعہ ائیرکارگو پاکستان سے روانہ کردی گئی۔ سیکرٹری جنرل الخدمت فائونڈیشن پاکستان سیدوقاص جعفری،وائس چیئرمین الخدمت ڈیزاسٹ مینجمنٹ اکرام الحق سبحانی، حکومت پاکستان اور این ڈی ایم اے کے نمائندوں نے معصو م بچوں،بزرگوں اور مردوخواتین کے لئے امددی سامان غزہ کیلئے روانہ کیا۔

سید وقاص جعفری نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ الخدمت فائونڈیشن اب تک غزہ متاثرین کیلئے 4957ٹن امدادی سامان روانہ کرچکی ہے حکومت پاکستان،این ڈی ایم اے سمیت دیگراداروں بالخصوص اہل خیرپاکستانیوں کے شکرگزار ہیں جن کی معاونت کی وجہ سے الخدمت فائونڈیشن اپنے متاثرہ بھائیوں، بہنوں اور بچوں کی امداد کے قابل ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

سیدوقاص جعفری نے کہا کہ امکان ہے کہ غزہ متاثرین کی آزمائش جلد ختم ہوجائے اور وہ اپنے گھروں کولوٹ جائیں، الخدمت فائونڈیشن،ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے بعد متاثرین غزہ کی بحالی کیلئے بھی اپنے دائرہ کاراور وسائل کے مطابق موثراقدامات کرے گی۔ سیدوقاص جعفری نے کہاکہ حالیہ 35ویں کھیپ میں آٹا، چاول کوکنگ آئل،ریڈی ٹوایٹ فوڈ ودیگر امدادی سامان شامل ہے۔