پنجاب کابینہ میں نئے دو وزراء شامل، گورنر سردار سلیم حیدر نے حلف لیا

حلف برادری تقریب میں سپیکر ،ڈپٹی اسپیکر ، صوبائی وزراء سمیت دیگر کی شرکت

پیر 13 اکتوبر 2025 20:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پنجاب کابینہ میں نئے شامل ہونے والے وزراء رانا محمد اقبال اور منشاء اللہ بٹ سے ان کے عہدے کا حلف لے لیا۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے صوبائی وزرا کی تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔گورنر ہائوس لاہور میں ہونے والی حلف برادری تقریب میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان ،ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ ،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب ،صوبائی وزراء رانا سکندرحیات،ملک صہیب احمد بھرتھ ،خواجہ سلمان رفیق، بلال یاسین، بلال اکبر خان ، سردار رمیش سنگھ اروڑہ ،میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن سمیت تمام صوبائی کابینہ نے شرکت کی ۔

نئی تعینات ہونیوالی وزیر اعلی پنجاب کی ایڈوائزر انوشہ رحمان بھی تقریب میں موجود تھیںجبکہ کوآرڈی نیٹر ٹو وزیر اعظم مولانا شبیر احمد عثمانی،پارلیمانی سیکرٹری سلطان محمود باجوہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب احمد رضا سرور ،سیکرٹری قانون آصف بلال لودھی، سیکرٹری کوآپریٹو احسن وحید،سیکرٹری آرکائیو علی بہادر قاضی ،سیکرٹری سکولز خالد نذیر وٹو سمیت سیاسی اور سماجی لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے حلف نامہ سے قبل نوٹیفکیشن پڑھا۔