Live Updates

افغان سرزمین سے پاکستان میں جارحیت اور دہشتگردی ناقابلِ برداشت ہے،راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ

منگل 14 اکتوبر 2025 16:57

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ کی پاکستان بارڈر پر افغانستان کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت،راجہ سجاد کا افغان اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دینے پر پاک افواج کے جری جوانوں کو خراجِ تحسین،راجہ سجاد کا افغانستان کی جانب سے بلااشتعال جارحیت کی وجہ سے شہید ہونے والے قوم کے بہادر سپوتوں کو خراجِ عقیدت،انھوں نے کہا کہ افغان سرزمین سے پاکستان میں جارحیت اور دہشتگردی ناقابلِ برداشت ہے،ایسے واقعات پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کو چیلنج کرنے کے مترادف ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی دشمن کا ڈٹ کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، پوری قوم افغان سر زمین سے ہونے والی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اپنی مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی ماند کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ پاکستان نے 40 لاکھ افغان مہاجرین کی خدمت کی ہے جسے پوری دنیا نے سراہا ہے، پاکستان خطے میں امن کا داعی ہے،پاکستان کے صبر کو کمزوری سمجھنا سب سے بڑی حماقت ہے،پاکستان کی مسلح افواج کا شمار دنیا کی بہترین پیشہ ورانہ افواج میں ہوتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات اور خطے میں امن کے فروغ کے لیے مثبت کردار ادا کیا ہے،پاکستان نے ہر موقع پر افغانستان کی عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے، دشمن عناصر دونوں ممالک کے درمیان بداعتمادی پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک پرامن،مستحکم اور ترقی یافتہ افغانستان کا خواہاں ہے،پاکستان خطے میں امن، بھائی چارے،اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرتا رہے گا،دہشت گردی کے خاتمے کے لیے افواجِ پاکستان کے عزم، حوصلے اور قربانیوں کو پوری قوم خراجِ تحسین پیش کرتی ہے،ہمارے شہداء کی ملکی سلامتی، خودمختاری اور امن کے قیام کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،راجہ سجاد کا شہداء کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار۔

شہداء کے غم میں پوری قوم برابر کی شریک ہیں انھوں نے اللّٰہ تعالیٰ سے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا۔
Live پاک افغان کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات