صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت اجلاس،بون میرو ٹرانسپلانٹیشن پراجیکٹ کے حوا لہ سے اقدامات کا جائزہ

منگل 14 اکتوبر 2025 17:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی میں بون میرو ٹرانسپلانٹیشن کے حوا لہ سے اہم اجلاس منعقدہوا۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر محمد وسیم، ڈائریکٹر جنرل پی ہوٹا پروفیسر محمد عامر زمان خان، سی ای او پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر محمد ثاقب عزیز، صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر محمد اظہار چوہدری اور پروفیسر غیاث النبی طیب و دیگر نے شرکت کی۔

وڈیو لنک کے ذریعہ پی کے ایل آئی سے ڈاکٹر عنیزہ قمر نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کے دوران بون میرو ٹرانسپلانٹیشن کے پراجیکٹ کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر بون میرو ٹرانسپلانٹیشن کے پراجیکٹ کو جلد شروع کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہمارے لئے ٹرانسپلانٹیشن کے دوران سب سے اہم مریضوں کے محفوظ علاج و معالجہ کو یقینی بنانا ہے۔

چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام، چیف منسٹرز ڈائیلسز پروگرام اور چیف منسٹرز سپیشل انشی ایٹو فار ٹرانسپلانٹ پروگرام حکومت پنجاب کے فلیگ شپ پروگرامز ہیں۔چیف منسٹرز سپیشل انشی ایٹو فار ٹرانسپلانٹ پروگرام کے حوالے سے پی ہوٹا کو مزید برین سٹارمنگ کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔پنجاب میں انسانی اعضاکی غیر قانونی پیوندکاری کا کاروبار چلانے والوں کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جا رہا ہے۔اجلاس کے دوران تمام سٹیک ہولڈرز کی قیمتی تجاویز پر غور کیا گیا ۔