
بھتہ نہ دینے پر اب تک 195خواجہ سراؤں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ٹرانس جینڈر کمیونٹی
منگل 14 اکتوبر 2025 20:40
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ انصاف کے لئے کئی دروازے کھٹکھٹائے لیکن ہر طرف انہیں دھتکارا گیا تاہم پشاور ہائی کورٹ نے ان کی آواز سنی اور انصاف فراہم کرنے کے لیے آئی جی خیبر پختونخوا اور چیف کیپٹل سٹی پولیس سے جواب طلب کیا۔
انہوں نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ میں آج ہمارے کیس کی سماعت تھی لیکن دوسری جانب سے جب کوئی جواب جمع نہیں کیا گیا جس پر عدالت نے انہیں چار نومبر تک مہلت دی ہے کہ وہ جواب جمع کرائیں۔انہوں نے کہا کہ صوابی، نوشہرہ، چارسدہ اور دیگر علاقوں میں خواجہ سراؤں کے ساتھ ہونے والا ناروا سلوک بند کیا جائے، آئے روز خواجہ سراؤں کو بے دخلی کے نوٹس جاری کیے جا رہے ہیں اور انہیں ضلع بدر کیا جا رہا ہے، ایسا لگتا ہے کہ ہم خواجہ سرا نہیں بلکہ دشمن ملک کے شہری ہوں۔صدر فرزانہ ریاض نے بتایا کہ ہمارے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے، جس میں پولیس پیش پیش آئے روز پہلے علاقہ مشران کو پولیس اکٹھا کرتی ہے اور پھر ناظمین کو اکٹھا کر کے ایک میٹنگ کی جاتی ہے اور پھر عوام کو ملا کر خواجہ سرائوں کے گھروں پر اور ڈھیروں پر چڑھائی کی جاتی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ صوابی میں خواجہ سرا نسیمہ اور دیگر کو 15 دن کے اندر اندر ضلع بدر کیے جانے کا نوٹس جاری کیا گیا ، ان کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پھر ان کو ضلع بدر کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح کے واقعات چارسدہ سوار ہری پور، بٹ خیلہ، بونیر اور نوشہرہ میں بھی دہرائے گئے، اس سلسلے میں ہم نے پولیس کے اعلی حکام سے بھی رابطے کیے لیکن یہ سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ حکومت نے ہمارے لیے سرکاری نوکریوں کا اعلان کیا لیکن جب ہم نوکریاں حاصل کرنے پہنچے تو ہمیں کہا گیا کہ آپ کا تو ریکارڈ ہی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے 5 سال قبل کے ہسپتالوں میں ٹرانسجینڈر کے لیے علیحدہ بیڈ کے وعدے پر چھ سال بعد بھی عمل نہیں ہو سکا۔فرزانہ ریاض نے کہا کہ آئی جی خیبر پختونخوا سے درخواست ہے کہ اس سلسلے کو بند کیا جائے اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے کیونکہ ہم بھی معاشرے کا ایک حصہ ہیں۔مزید قومی خبریں
-
قبائلی عوام کا سہیل آفریدی کے وزیراعلی خیبرپختونخوامنتخب ہونے پر خوشی کا اظہار
-
فہد مصطفی کی دوسری شادی پر حرا سومرو کا معنی خیز ردعمل
-
ایئرپورٹس پر جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ
-
میں نے کبھی نہیں کہا حلف نہیں لوں گا، گورنر خیبر پختونخوا
-
لوگ نیشنل ایکشن پلان پڑھے بغیر کنفیوڑن پیدا کررہے ہیں، بیرسٹر گوہر
-
رحیم یارخان،آوارہ کتے کے حملے سے 2 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا
-
پنجاب حکومت کا 500 ارب کی عوامی فنڈز سے منافع بخش سرمایہ کاری کا فیصلہ
-
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی میو ہسپتال آمد
-
اللہ رازق ہے، خدا کی رحمت پر بھروسہ رکھنا چاہئے، علامہ الیاس قادری
-
امسال ایکسپورٹ ہدف 4بلین ڈالرز سے بڑھایا جائے ، گورنرسندھ
-
سندھ کا مقابلہ کسی شہر یا صوبے سے نہیں بلکہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک سے ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کا رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی ایوارڈز تقریب سے خطاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.