آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے سلسلے میں انگلینڈ کے خلاف میچ سے ایک روز قبل قومی خواتین ٹیم نے کولمبو کرکٹ گراؤنڈ میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا

منگل 14 اکتوبر 2025 21:00

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے سلسلے میں انگلینڈ کے خلاف میچ سے ایک روز قبل قومی خواتین ٹیم نے کولمبو کرکٹ گراؤنڈ میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ وقفے وقفے سے جاری بارش کے باعث پریکٹس سیشن صرف دو گھنٹے جاری رہ سکا۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے مطابق نائٹ ٹریننگ سیشن میں بیٹنگ اور باؤلنگ پر خصوصی توجہ دی گئی جبکہ کوچز نے بیٹرز اور باؤلرز کو کارکردگی بہتر بنانے کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی۔ مسلسل بارش کے باعث فیلڈنگ سیشن منسوخ کرنا پڑا۔ پاکستان ویمنز ٹیم ورلڈ کپ کا اپنا چوتھا میچ کل (بدھ) 15 اکتوبر کو انگلینڈ کے خلاف آر پریما داسا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، کولمبو میں کھیلے گی۔ میچ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے شروع ہو گا۔