Live Updates

چنیوٹ ،سموگ کنٹرول مہم کے تحت ٹریفک پولیس کی آگاہی سرگرمیاں جاری

بدھ 15 اکتوبر 2025 14:04

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سموگ کنٹرول مہم کے تحت ضلع چنیوٹ میں عملی اقدامات جاری ہیں۔ڈی ایس پی ٹریفک خرم شہزاد کی زیر نگرانی ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام بس اسٹینڈ پر آگاہی سیمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی ٹریفک نے ڈرائیوروں کو سموگ کے نقصانات اور تدارکی اقدامات سے متعلق آگاہی لیکچر دیا۔

انہوں نے کہا کہ تمام کمرشل و نان کمرشل گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ کو لازمی قرار دیا گیا ہے، لہٰذا ڈرائیور حضرات اپنی گاڑیوں کی بروقت مرمت کو یقینی بنائیں۔ڈی پی او عبداللہ احمد نے کہا کہ فضائی آلودگی اور سموگ کے خاتمے کیلئے تمام شہریوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، کیونکہ صاف فضا اور صحت مند ماحول ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔\378
Live سے متعلق تازہ ترین معلومات