وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا آغا سراج درانی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

بدھ 15 اکتوبر 2025 15:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر و صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ آغا سراج درانی کی وفات سیاست کے میدان میں بڑا نقصان ہے،اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں اہلِ خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں ۔ انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ کے لئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔