
ْضلع چمن اور کرم سیکٹر میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے ناکام، 50 حملہ آورہلاک
بدھ 15 اکتوبر 2025 15:37
(جاری ہے)
بیان میں کہا گیا کہ افسوسناک طور پر افغان طالبان نے اپنی جانب واقع پاک۔افغان دوستی گیٹ کو بھی تباہ کر دیا، جو باہمی تجارت اور سرحدی قبائل کے روایتی حقوق کے بارے میں ان کی سوچ کا واضح عکاس ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق جوابی کارروائی کے دوران 15 سے 20 افغان طالبان ہلاک ، متعدد زخمی ہوئے، صورتِ حال برقرار رہی، فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کے مزید جتھوں کے جمع ہونے کی اطلاعات موصول ہو ئیں۔
بیان میں کہا گیا کہ اسپن بولدک کا واقعہ منفرد یا الگ نوعیت کا نہیں ، 14 اور 15 اکتوبر کی شب افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے خیبر پختونخوا کے کٴْرم سیکٹر میں پاکستانی سرحدی چوکیوں پر حملے کی کوشش کی تھی، جسے پاکستانی فورسز نے بہادری سے پسپا کر دیا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جوابی کارروائی میں افغان چوکیوں کو بھاری نقصان پہنچا اور دشمن کی 8 چوکیوں کے علاوہ 6 ٹینک بھی تباہ کیے گئے ، 25 سے 30 دہشت گرد مارے جانے کی اطلاعات ملی ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے کہا گیا کہ یہ بے بنیاد الزامات کہ حملہ پاکستان نے شروع کیا، سراسر جھوٹ اور گمراہ کن پروپیگنڈا ہے، یہ بالکل اسی طرح ہے جیسے پاکستانی چوکیوں یا سازوسامان کے قبضے کے جھوٹے دعوے کیے جاتے رہے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ طالبان حکومت کی گمراہ کن تشہیر کو بنیادی حقائق کی جانچ سے باآسانی بے نقاب کیا جا سکتا ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار اور پرعزم ہیں، پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحانہ اقدام کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔دوسری جانب سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اسپن بولدک میں مزید افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے اکٹھے ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، تاہم پاکستان کی فورسز چوکس اور الرٹ ہیں۔مزید قومی خبریں
-
کراچی، انٹرپول کی مدد سے ماسی گینگ کا سرغنہ گرفتار
-
گورنرسندھ کی دیوالی پر صوبے بھر کی ہندو برادری کومبارکباد
-
حکیم شہزاد عرف لوہا پاڑ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ
-
چھاتی کے کینسر کی بروقت تشخیص سے علاج ممکن ہے،ڈاکٹر ناصرہ نسیم
-
سپیشلائزڈ ڈیجیٹل سکلزٹریننگ آف ٹرینرز پروگرام کے ابتدائی مرحلے میں 200 ٹرینرز کو مختلف شعبوں میں آن لائن تربیت دی جائے گی، رانا مشہود احمد خان
-
چیچہ وطنی،پولیس نے مفرور ڈکیت کو مسافر بس میں سوار ہوتے ہوئے گرفتارلیا
-
پاکستان کی تمام اکائیاں سبز ہلالی پرچم کے نیچے متحد ہیں، شہریارآفریدی
-
فیصل ابادضمنی انتخابات، این اے 104 سے تین امیدوار سامنے آ گئے
-
ریلویز پولیس کی بڑی کارروائی، جعلی بریگیڈیئر گرفتار
-
دیوالی کا دیپ محبت کی جوت جگاتا ہے‘مریم نوازشریف
-
پارلیمان تمام مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی،سپیکر
-
ہائیکورٹ ،فیصل مسجد میں نامناسب لباس میں داخلے اور ویڈیوز بنانے پر پابندی کی درخواست پر نوٹسز جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.