Live Updates

توشہ خانہ ٹو کیس، بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے مزید دلائل کیلئے (کل) تک کا وقت مانگ لیا

بدھ 15 اکتوبر 2025 20:51

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کئی گھنٹوں تک اڈیالہ جیل میں جاری رہی، وکیل سلمان صفدر نے مزید دلائل کیلئے عدالت سے (کل) جمعرات تک کا وقت مانگ لیا۔بانی پاکستان تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے کیس کی مزید سماعت (کل) جمعرات تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے حتمی دلائل دیے، وفاقی پراسیکیوٹر بیرسٹر عمیر مجید ملک ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں سماعت کے دوران موجود تھیں، سینیٹر مشال یوسفزئی اور بیرسٹرسیف بھی سماعت میں شامل ہوئے۔بانی پی ٹی آئی کے 2 وکلاء ارشد تبریز اور قوسین فیصل مفتی نے دلائل مکمل کرلیے، تاہم بیرسٹر سلمان صفدر (آج) جمعرات بھی حتمی دلائل جاری رکھیں گے۔
Live سے متعلق تازہ ترین معلومات