ڈپٹی کمشنر چکوال کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس

سی سی او ہیلتھ ڈاکٹر سعید اختر، ڈرگ انسپکٹرز سمیت دیگر متعلقہ افسران کی شرکت اجلاس میں ضلع سے ڈرگ ایکٹ ، ڈریپ ایکٹ کی خلاف ورزی پر مبنی 22کیسز پیش

بدھ 15 اکتوبر 2025 20:10

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) ڈپٹی کمشنر سارہ حیات کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر سی سی او ہیلتھ ڈاکٹر سعید اختر، ڈرگ انسپکٹرز سمیت دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ اجلاس میں ضلع سے ڈرگ ایکٹ اور ڈریپ ایکٹ کی خلاف ورزی پر مبنی بائیس( 22) کیسز پیش کئے گئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ان کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا اور بورڈ کے ممبران کی مشاورت سے ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر تین (03) میڈیکل سٹور کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے کیس ڈرگ کورٹ کو بھیج دیا، چھ ( 06) میڈیکل سٹور مالکان کو شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے، سات(07) میڈیکل سٹورز مالکان کو وارننگ جاری کی گئی، دو (02) میڈیکل سٹور کا لائسنس معطل کر دیا گیا اور چار (04) کیسز کا فیصلہ آئندہ اجلاس تک موخر کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ عوام کو معیاری اور محفوظ ادویات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لئے جعلی اور غیر معیاری ادویات کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائے گی۔