غزہ میں شہادتوں کی تعداد 67 ہزار 938 ہوگئی

بدھ 15 اکتوبر 2025 20:50

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 25 افراد کی لاشیں، جن میں سے 16 کو مختلف جگہوں سے ملبے سے برآمد کیا گیا، انہیں مختلف ہسپتالوں میں پہنچا گیا،اس کے علاوہ 35 زخمیوں کو بھی طبی امداد کے لیے ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔

(جاری ہے)

وزارت نے بتایا کہ اکتوبر 2023 میں جنگ کے آغاز سے اب تک اسرائیلی حملوں میں کم از کم 67 ہزار 938 افراد شہید اور ایک الکھ 70 ہزار 169 زخمی ہو چکے ہیں۔وزارت کے روزانہ جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق، اب بھی متعدد لاشیں ملبے تلے دبی ہوئی ہیں کیونکہ ایمبولینس اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں کئی مقامات تک پہنچنے سے قاصر ہیں۔