Live Updates

قندھار اور کابل میں خالصتاً افغان طالبان اور خوارجین کے ٹھکانوں پر پاکستان کے نپے تلے فضائی حملے، فتنہ الخوارج کامرکز اور لیڈرشپ نشانہ

بدھ 15 اکتوبر 2025 22:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) پاکستان نے افغانستان کے صوبہ قندھار اور کابل میں نپے تلے فضائی حملے خالصتاً افغان طالبان اور خوارجین کے ٹھکانوں پر کئے ہیں۔

(جاری ہے)

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے قندھار میں افغان طالبان بٹالین ہیڈکوارٹرنمبر 4، 8 بٹالین اور بارڈر بریگیڈ نمبر 5 کے اہداف کو نشانہ بنایا، یہ تمام اہداف باریک بینی سے منتخب کئے گئے جو شہری آبادی سے الگ تھلگ تھے اور کامیابی سے تباہ کئے گئے۔ کابل میں فتنہ الخوارج کے مرکز اور لیڈرشپ کو نشانہ بنایا گیا ۔پاک فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

Live پاک افغان کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات