Live Updates

سہیل آفریدی وزیراعلی خیبرپختونخوا مقرر،صوبائی حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری

بدھ 15 اکتوبر 2025 22:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) خیبرپختونخوا میں وزیراعلی کی تبدیلی کے بعد صوبائی حکومت نے نومنتخب وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔محکمہ انتظامی امور کے کابینہ ونگ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

(جاری ہے)

جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق محمد سہیل آفریدی نے خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔

محکمہ انتظامی امور کے نوٹیفکیشن کے مطابق محمد سہیل آفریدی نے آئین پاکستان کے آرٹیکل 130 کے تحت وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھالا، جس کے بعد انہوں نے باضابطہ طور پر صوبے کے نئے چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔نوٹیفکیشن کی کاپیاں صدرِ مملکت، وزیراعظم، چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور دیگر متعلقہ اداروں کو ارسال کر دی گئی ہیں۔
Live سے متعلق تازہ ترین معلومات