پاکستان بلائنڈ سپورٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام ایشیا پیسیفک گول بال چیمپئن شپ کا آغاز،افتتاحی تقریب میں سینیٹردنیش کمار سمیت غیرملکی اعلی شخصیات کی شرکت

بدھ 15 اکتوبر 2025 22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) پاکستان بلائنڈ سپورٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام ایشیا پیسیفک گول بال چیمپئن شپ 2025 کا وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آغاز ہوگیا۔چیمپئن شپ میں میزبان پاکستان سمیت آسٹریلیا،چین،عراق،ایران،جاپان،جنوبی کوریا،قازقستان،سعودی عرب،تھائی لینڈاورازبکستان کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سینیٹر ڈینش کمار تھے،اس کے علاوہ قازقستان کے سفیر، ایران کے پولیٹیکل سیکرٹری اور سیکرٹری آئی پی سی محی الدین وانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر ٹیموں نے مارچ پاسٹ میں حصہ لیا۔لیاقت جمنیزیم میں شروع ہونی والی ی چیمپئن شپ 22 اکتوبر تک جاری رہے گی۔سینیٹر ڈینش کمار نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان پُرامن اور پیار کرنیوالا ملک ہے، مہمان یہاں سے اچھی یادیں لیکر واپس جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ میں وزارت آئی پی سی اور سینیٹررانا ثناءاللہ کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان کھلاڑیوں کی بھرپور مدد کرتے رہیں گے۔