بھارت نے روسی تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی ہے، امریکا کا دعویٰ

جمعرات 16 اکتوبر 2025 08:50

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ بھارت روس سے تیل کی خریداری بند کر دے گا۔ تاس کے مطابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اب ان کی کوشش ہے کہ چین کو بھی اسی فیصلے پر آمادہ کیا جائے۔وائٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مودی نے مجھے آج یقین دلایا ہے کہ وہ روس سے تیل نہیں خریدیں گے۔

یہ ایک بڑا قدم ہے۔ اب مجھے چین کو بھی اسی طرف لانا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن یوکرین کے تنازع کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ روس اس معاملے کو ختم کرنا چاہیے ۔انہوں نے مزید کہا کہ روسی تیل کی خریداری کا مکمل خاتمہ فوری طور پر ممکن نہیں، تاہم عمل کا آغاز ہو چکا ہے اور یہ جلد مکمل ہو جائے گا، یہ تھوڑا وقت لیتا ہے، لیکن یہ عمل جلد مکمل ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹرمپ نے اشارہ دیا کہ یوکرین جنگ کے خاتمے کے بعد بھارت دوبارہ روس سے تیل خرید سکتا ہے۔ جب جنگ ختم ہو جائے گی، تب وہ واپس روس کی طرف جا سکتے ہیں۔ اگر بھارت تیل نہیں خریدتا، تو یہ معاملہ کافی حد تک آسان ہو جائے گا۔واضح رہے کہ ٹرمپ اس سے قبل بھی دعویٰ کر چکے ہیں کہ بھارت روسی تیل کی خریداری بند کر دے گا، تاہم اب تک ایسا نہیں ہو سکا۔