
روز ویلٹ ہوٹل کے قرضوں کی ادائیگی میں تاخیر، اسٹیٹ بینک کے تحفظات
جمعرات 16 اکتوبر 2025 16:19
(جاری ہے)
وزارتِ خزانہ نے بتایاکہ انہیں جو مالیاتی بیانات فراہم کیے گئے وہ روزویلٹ ہوٹل اور پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈسے متعلق ہیں،جبکہ پی آئی اے آئی ایل کی تفصیلات تاحال موصول نہیں ہوئیں۔
اس کے ساتھ ساتھ دفاعی وزارت کی جانب سے پیش کردہ مطالبات میں بھی وضاحت درکار ہے۔ ای سی سی نے وزارتِ متعلقہ کو ہدایت دی کہ ایک ہفتے کے اندر مالیاتی تجاویز پر نظرثانی کرتے ہوئے نیشنل بینک، اسٹیٹ بینک، وزارتِ خزانہ اور نجکاری کمیشن سے مشاورت کرکے اسے کم سے کم ممکنہ سطح پر لایاجائے اور پی آئی اے آئی ایل بورڈکی منظوری کے بعد دوبارہ جمع کرایاجائے۔اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ پی آئی اے آئی ایل تازہ ترین آڈٹ شدہ مالیاتی رپورٹس وزارتِ خزانہ کو پیش کرے۔ واضح رہے کہ روزویلٹ ہوٹل کو مئی 2023 میں ای سی سی کی منظوری سے نیویارک سٹی کے ساتھ ایک مہاجرکاروباری معاہدے کے تحت دوبارہ کھولاگیا تھا، ہوٹل کو 18 ماہ کی گارنٹی کے ساتھ تین سال کیلیے لیز پر دیاگیا،تاہم امریکا میں حکومتی تبدیلی کے بعد معاہدہ 30 جون 2025 کوختم کر دیا گیا۔پی آئی اے آئی ایل کے مطابق معاہدے کے دوران ہوٹل نے مئی 2023 سے جون 2025 تک 166 ملین ڈالرآمدن حاصل کی،جبکہ اخراجات اور واجبات کی مدمیں 169 ملین ڈالر درکار ہیں، پی آئی اے آئی ایل نے 3.5 ملین ڈالرکی دستیاب رقم سے خسارہ پوراکرنے کاعندیہ دیا ہے۔معاہدے کے خاتمے کے بعدجولائی تا دسمبر 2025 کیلیے ہوٹل کی آمدن بندہوجائے گی، اس عرصے میں 28.6 ملین ڈالرکے اخراجات کی ادائیگی کاکوئی ذریعہ موجودنہیں ہوگا۔وزارتِ خزانہ نے متعلقہ وزارت سے پی آئی اے آئی ایل کی مالیاتی رپورٹ اور "ہائی گیٹ کیپیٹل" کے ساتھ ممکنہ معاہدے سے متوقع آمدنی کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
بھارت میں سبزی خوری: ذاتی انتخاب یا ذات پات کی سیاست؟
-
بھارت:کھانسی کے سیرپ سے بچوں کی اموات، دواسازی صنعت پر سوالیہ نشان
-
فرنچ مصور کوربے کے شاہکار کا مالک قطر، پیرس میوزیم کا انکشاف
-
جاپان، دن میں دو صرف گھنٹے اسمارٹ فون استعمال کرنے کی اجازت
-
پاکستان اور افغانستان جنگ بندی پر متفق
-
جنگ بندی معاہدہ طے پاگیا، پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے، وزیردفاع
-
عمران خان کی سابقہ خوشدامن اور جمائما کی والدہ 91 برس کی عمر میں چل بسیں
-
دوحہ مذاکرات کامیاب؛ پاکستان اور افغانستان کا فوری جنگ بندی پر اتفاق
-
پہلا ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ، پاکستان خلائی ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل ہوگیا
-
دہشتگردوں کیخلاف کاروائی نہ کرنا افغان حکومت کی مجبوری ہوگی، پاکستان مزید برداشت نہیں کرسکتا
-
غزہ کی بحالی میں خواتین اور لڑکیوں کا کردار مرکزی ہونا چاہیے، یو این ویمن
-
یمن: یو این عملے کے خلاف حوثیوں کے الزامات مسترد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.