Live Updates

پاک فوج کے ہوتے ہمیں کسی دشمن کا خوف نہیں‘ ملک افضل کھوکھر

جمعہ 17 اکتوبر 2025 12:46

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی ملک افضل کھوکھر نے کہا ہے کہ افغانستان اور بھارت مل کر پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں لیکن ہماری مسلح افواج کی موجودگی اور عزم کی وجہ سے ہمیں کوئی خوف نہیں ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت خارجی طاقتوں کے ساتھ مل کر ہمارے ملک کے اندر دہشت گردی پھیلانا چاہتا ہے اور افغانستان اس مداخلت کا آلہ کار بن رہا ہے،افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کی جا رہی ہے جبکہ بھارت مسلسل مداخلت کر کے ہمارے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے،دونوں ممالک کے گٹھ جوڑ کا مقصد پاکستان میں بدامنی پھیلانا اور قومی یکجہتی کو کمزور کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ملک افضل کھوکھر نے کہا کہ پاکستانی عوام اور افواجِ پاکستان ایک ہیں اور کسی بیرونی سازش یا دہشت گردی سے خوفزدہ نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا ہے اور عوام اپنے عسکری اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔انہوں نے مزید کہا گیا کہ جب تک مسلح افواج پاکستان کے محافظ ہیں تب تک ملک کی سلامتی کو کوئی خطرہ لاحق نہیں۔ انہوں نے شہدا کے اہل خانہ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنی فوج کے حوصلے اور قربانیوں پر فخر کرتی ہے اور دشمن کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
Live پاک افغان کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات