Live Updates

جارحیت کا آغاز افغانستان سے ہوا مگر پاک فوج نے موثر کارروائی کے ذریعے منہ توڑ جواب دیا،رکن اسمبلی حاجی محمد خان اتمانخیل

جمعہ 17 اکتوبر 2025 21:15

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) مسلم لیگ (ن )کے رکن صوبائی اسمبلی سابق وزیر حاجی محمد خان اتمان خیل نے کہا ہے کہ جارحیت کا آغاز ہمسایہ ملک افغانستان کی جانب سے ہوا۔ مگر پاک فوج نے بہادری اور موثر کارروائی کے ذریعے اس کا منہ توڑ جواب دیا اوردہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے دشمن کی متعدد کیمپس اورپوسٹیں تباہ کر دی انہوں نے کہا کہ کے پی کے بلوچستان اور ملک کے دیگر علاقوں میں دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانے ہمسایہ ملک سے آپریشنل تھے۔

اس حوالے سے متعلقہ ملک کوبار بار تنبیہ بھی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی کیلئے پاک افواج پوری طرح تیار تھیں اور انہوں نے چھپے ہوئے دشمن کے خلاف کارروائی کرکے اسے شدید نقصان پہنچایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جراتمندانہ قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی بروقت اورموثر کارروائی نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔

اس کارروائی کے بعد پوری قوم اللہ کا شکر ادا کر نے کے ساتھ ساتھ افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین بھی پیش کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور ان کے قائدین سے اپیل کی کہ وہ وزیرِاعظم کی پیشکش اور میثاقِ استحکام پاکستان پر بیٹھ کر بات کریں تاکہ ملک سیاسی اور معاشی طور پر مضبوط ہوسکے کیونکہ موجودہ حالات میں داخلی استحکام پہلے سے زیادہ ضروری ہے۔انہوں نے خاص طور پر پی ٹی آئی کی قیادت سے مخاطب ہوکر کہا کہ اگر وہ سیاست کرنا چاہتے ہیں تو وہ مسلح افواج اور پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں
Live سے متعلق تازہ ترین معلومات