روسی تیل کی خریداری بند کرنے تک بھارت کو بھاری ٹیرف ادا کرنا پڑے گا،امریکی صدر

پیر 20 اکتوبر 2025 13:57

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے انہیں یقین دلایا ہے کہ بھارت روسی تیل کی خریداری بند کر دے گا، تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر نئی دہلی نے ایسا نہ کیا تو اسے بھاری ٹیرف ادا کرتے رہنا ہو گا۔

(جاری ہے)

امریکی صدر نے گزشتہ روز ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بھارتی وزیرِاعظم سے بات کی اور انہوں نے کہا کہ وہ روسی تیل کے معاملے میں اب مزید شامل نہیں ہوں گے۔