تحریک انصاف کے گرفتار ضلعی صدر شہباز بھٹی کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

عدالت نے وفاقی پولیس کی جانب سے رپورٹ پیش ہوجانے پر بازیابی درخواست نمٹادی

جمعرات 23 اکتوبر 2025 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2025ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے لاپتہ راہنما شہباز بھٹی کا 26 نومبر کے احتجاج کیس میں 8 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کیا گیا۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی شہباز بھٹی ایک ہفتہ سے لاپتا تھے۔ان کی 24 اور 26 نومبر کے 4 تھانوں سٹی ،صادق آباد ،وارث خان اور نیو ٹاؤن کیسز میں گرفتاری ڈالی گئی ان پر توڑ پھوڑ پتھراؤ گھیراؤ جلاؤ گاڑیاں توڑنے کے الزامات ہیں انہیں بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کیا گیا۔

پولیس تھانہ سٹی نے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ استدعا کی جبکہ وکلائے صفائی نے گرفتاری سیاسی انتقامی کارروائی قرار دیتے کیسوں سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے تفتیش مکمل کر کے 30 اکتوبر دو بارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں راجہ شہباز احمد بھٹی کی گرفتاری کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی جس کے مطابق وہ راولپنڈی کے مقدمہ میں گرفتار ہیں، راجہ شہباز بھٹی کے خلاف تھانہ شالیمار میں کوئی مقدمہ درج نہیں اور نہ گرفتاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق راجہ شہباز بھٹی کو راولپنڈی پولیس نے گرفتار کررکھاہے، راجہ شہباز بھٹی کے خلاف تھانہ سٹی راولپنڈی میں دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے، عدالت نے وفاقی پولیس کی جانب سے رپورٹ پیش ہوجانے پر بازیابی درخواست نمٹادی۔