چیف جسٹس گلگت بلتستان سردار شمیم کی مدت ملازمت میں توسیع

نوٹیفکیشن کے مطابق ان کی 70سال کی عمر مکمل ہونے تک برقرار رہے گی

جمعرات 6 نومبر 2025 20:25

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 نومبر2025ء) تین سال تک کنٹریکٹ مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد چیف جسٹس گلگت بلتستان سردار شمیم خان کی مدت ملازمت میں توسیع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان کونسل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم پاکستان وچیئرمین گلگت بلتستان کونسل نے گورنرگلگت بلتستان کی مشاورت سے جسٹس سردار محمد شمیم خان کی مدت ملازمت میں توسیع کردی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ان کی تعیناتی 5 نومبر سے موثر ہوگی جو 70سال کی عمر مکمل ہونے تک برقرار رہے گی ۔ جسٹس سردار محمد شمیم خان 3سال تک گلگت بلتستان میں عدالت عظمی سپریم اپیلٹ کورٹ میں بطور کنٹریکٹ چیف جسٹس فرائض سرانجام دے چکے ہیں،آج ان کی مدت مکمل ہوئی، نئی تعیناتی کل سے ہوگی اور 70سال کی عمر کی حد تک بطور چیف جج اپنے فرائض سر انجام دینگے۔