ریاست جوناگڑھ پاکستان کالازمی اوراٹل حصہ ہے،اقبال ساند

جوناگڑھ پاکستان سے الحاق کرچکاہے بھارت کے غیر قانونی قبضہ میں ہے،قاضی مصطفی

بدھ 19 نومبر 2025 17:30

ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2025ء) جوناگڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے زیرِ اہتمام یومِ سقوطِ جوناگڑھ کی مرکزی تقریب جوناگڑھ کمیونٹی سینٹر کراچی میں منعقد ہوئی جس میں مختلف جماعتوں کے نمائندگان، کمیونٹی رہنماؤں اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام کی میزبانی سعاد رضا ترک اور شیخ عتبہ نے کی ۔تقریب کا آغاز حفیظ بلوچ کی تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد حذیفہ ایاز منشی نے نعتِ رسولِ مقبولؐ پیش کی۔

فیڈریشن کے سینئر کوآرڈی نیٹر ایاز منشی نے استقبالیہ خطاب کرتے ہوئے یومِ سقوطِ جوناگڑھ کی اہمیت اور اس کی تاریخی حیثیت پر روشنی ڈالی۔خصوصی مہمانوں میں رؤف ناگوری، محمد حسین محنتی، احمد ندیم اعوان، شریف خان، بزرگ صحافی بشیر منشی،فیڈریشن کے نائب صدور بشیر قریشی وحنیف جونیجو، جوناگڑھ لائرز فورم کے یاسین خان ایڈوکیٹ اور سپاہی فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری صادق رضا اشرفی نے بھی اپنے خطابات میں یوم سقوط جوناگڑھ پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

مقررین نے جوناگڑھ کی تاریخ، سقوط کے حالات اور حق خودارادیت کے مؤقف کو اجاگر کیا۔تقریب میں جوناگڑھ فیڈریشن کی ممبر جماعتوں کے نمائندگان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ایوان قریش برادری، یوسی چیئرمین عباس سعید،ختم نبوت موومنٹ کے مفتی عبداللہ نوری،ضلعی صدر فنکشنل لیگ نذیر بلوچ،معروف سابق لیجنڈ ڈاکٹر صدیق پٹنی شہر کے معززین بھی شریک ہوئے۔

سیکریٹری جنرل جوناگڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن قاضی غلام مصطفی نے اپنے مدلل خطاب میں کہا کہ''جوناگڑھ پاکستان کے ساتھ الحاق کر چکا تھا اور ہے یہ تاریخی حقیقت کسی بھی صورتحال میں تبدیل نہیں ہو سکتی۔قاضی مصطفی نے جوناگڑھ کے بزرگوں کی قربانیوں، ہجرت کے المیے اور پاکستان سے وفاداری کی تاریخ بیان کرتے ہوئے نوجوان نسل کو متحد رہنے کی تلقین کی۔

قاضی مصطفی نے اپنی تقریر میں اعلانات کرتے ہوئے کہا کہ جوناگڑھ کی تاریخ اور قانونی مؤقف پر مبنی ''ریسرچ ونگ'' کے قیام کا عمل لایا جائیگا۔نوجوانوں کے لیے ''یوتھ کونسل آف جوناگڑھ'' کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔ویلفیئر منصوبوں میں توسیع، میت بس سروس، تعلیمی و طبی سہولتوں کے نئے پروگراموں کے اعلانات بھی کیئے۔قاضی مصطفی نے کہا کہ''ہماری جدوجہد صرف ماضی کی حفاظت نہیں، بلکہ آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کے لیے ہے۔

صدر جوناگڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن ایم اقبال ساند نے اپنے خطاب میں کہا کہ مقررین نے سقوطِ جوناگڑھ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اوراس عزم کودہرایاکہ ریاست جوناگڑھ ہمیشہ پاکستان کالازمی اوراٹل حصہ رہی ہے اوررہے گی، اب ضروری ہے کہ فیڈریشن کی عملی پیش رفت قوم کے سامنے رکھی جائے۔اقبال ساند نے بھی اپنے صدارتی خطبہ میں اہم اعلانات کیئی:جوناگڑھ قبرستان کے الاٹمنٹ کاغذات کے ایم سی سے حاصل کرلئے گئے ہیں۔

اگلے ماہ عارف عرب کی مشاورت سے KMC میں عملہ رجسٹرڈ کرانے کا فیصلہ کیا جائیگا4 ایکڑ کے اضافی کلیم کی درخواست بھی جمع کرائی گئی ہے۔جوناگڑھ کمیونٹی سینٹر سے ملحقہ 600 گز کے پلاٹ پر تعمیراتی کام کا آغاز کیا جا چکا ہے۔فیڈریشن سیکریٹریٹ اور تعلیمی ادارے کی بحالی منصوبے میں شامل ہے۔ فیڈریشن کے 10 کیسز کے ڈسپوزل ہونے کی اطلاع بذریعہ لیٹر رجسٹرار آفس کو دے دی گئی ہے۔

2 زیر التواء کیسز بھی آخری مرحلے میں ختم کرائے جائیں گیاس کے بعد فیڈریشن انتخابات کا مرحلہ شروع ہوگا۔فیڈریشن کا 90 فیصد آڈٹ ایک مستند فرم سے مکمل کرلیا گیا ہے جلد حتمی رپورٹ پیش کی جائے گی۔صدر اقبال ساند نے کہا کہ'فیڈریشن اپنی تاریخ میں پہلی بار منظم بنیادوں پر انتظامی، مالی اور قانونی استحکام کی طرف بڑھ رہی ہے۔تقریب کی کامیابی میں ورکنگ کمیٹی اور استقبالیہ کمیٹی کے ممبران نے نمایاں اور کلیدی کردار ادا کیا ہے جن میں یوسف شیخ،عامر عرب،فاروق شیخ،سعید کھوکھر،محمد وسیم، عمران مہر،علی اجمیری، جنید شیخ، اعجاز زہری، عمرعزیز عرب،محمدعرفان،راشد عرب، عدنان یافائی،فائز، سرور، حماد،حسن طائی، قادر امریلی،صمد اور نعمان شامل ہیں۔

صدر اقبال ساند نے ان تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انتھک محنت نے پروگرام کو مثالی کامیابی دلائی۔شرکاء نے جوناگڑھ کی تاریخی حیثیت اور حقِ خودارادیت کے مؤقف پر مکمل اتفاقِ رائے کا اظہار کیا اور اس عزم کو دہرایا کہ جوناگڑھ کی شناخت، تاریخ اور حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔